ریلی کراچی پریس کلب سے شروع ہو کر مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگی،نوید عالم صدیقی
کراچی کی غیور عوام، ووٹرز، اور سپورٹرز کود وپہرساڑھے چار بجے کے پی سی پہنچنے کی ہدایت
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کراچی ڈویژ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور عمران ٹائیگرز کراچی کے سینئر رہنما نوید عالم صدیقی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی اور آئین کے تحفظ کے لیے 29 ستمبر کو ایک عظیم الشان ریلی کا پی ٹی آئی کراچی ڈویژ ن کی جانب سے انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ ریلی کراچی پریس کلب سے شروع ہو کر مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگی۔عمران ٹائیگرز کراچی کے ممبران کی جانب سے کراچی کی غیور عوام، ووٹرز، اور سپورٹرز کے لیے ہدایت کی جاتی ہے کہ بروز اتوار دوپہرساڑھے چار بجے کراچی پریس کلب پر وقت کی پابندی کے ساتھ پہنچیں، جہاں سے تمام ٹائیگرز مزار قائد کے لیے روانہ ہوں گے۔کراچی کی غیور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے قائد و بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
Loading...