سلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہےکہ وہ شہباز شریف کو ووٹ دیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے، شہباز شریف کو ووٹ دیں گے۔علاوہ ا زیں اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، جھوٹ کو سچ نہ کہو تو غلیظ ترین افراد کو گالیاں دینے کی ڈیوٹی سونپ دیتے ہیں۔