
امریکی سینٹکام (CENTCOM) نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں ‘آپریشن ایپک فیوری’ کے دوران گر کر تباہ ہونے والے امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیارے KC-135 کے حادثے میں عملے کے 6 میں سے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں؛ سینٹکام کے مطابق یہ واقعہ 12 مارچ 2026 کو پیش آیا جس میں دو طیارے شامل تھے، جن میں سے ایک بحفاظت اسرائیل میں لینڈ کر گیا جبکہ دوسرا حادثے کا شکار ہوا، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ طیارہ کسی ‘فرینڈلی فائر’ یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا بلکہ ممکنہ طور پر فضا میں دوسرے طیارے سے ٹکرانے (Mid-air collision) کے باعث گرا۔ اگرچہ ایران نواز عراقی مسلح گروہوں نے طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے، مگر امریکی حکام نے اسے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واقعہ دوستانہ فضائی حدود میں پیش آیا اور باقی 2 اہلکاروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ 28 فروری کو ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک یہ چوتھا امریکی طیارہ ہے جو تباہ ہوا ہے، جس سے اس تنازع میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی کل تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔
