عبداللہ ہارون روڈ پر پارکنگ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کا ایکشن، 15 گرفتار

کراچی: عبداللہ ہارون روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بھنگوار کی نگرانی میں کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق سڑک کے مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کروا کر شہریوں سے رقم وصول کی جارہی تھی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی تھی۔ کارروائی کے دوران ملوث افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بھنگوار کا کہنا ہے کہ عبداللہ ہارون روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کئی گھنٹے جاری رہی، جبکہ معاملے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکنگ فیس ختم کیے جانے کے بعد کسی فرد یا گروہ کو شہریوں سے پارکنگ کے نام پر رقم لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*