عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن نے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی اشاعت کردی گئی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق چاروں صوبوں کی حلقہ بندی کمیٹیاں21 اگست تک قائم کر دی جائیں گی، حلقہ بندیوں سے متعلق انتظامی امور31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر سے7 ستمبر تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائے گا،  8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، 10 اکتوبر سے 8 نومبر  تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 10 نومبر سے9 دسمبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلے کرے گا، الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*