عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی رینکنگ ، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا


کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی بحری تجارت کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ عالمی سطح پر کراچی پورٹ کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ 405 میں سے ترقی کرتے ہوئے 61 ویں نمبر پر آگیا ہے۔زرائع  کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کی بندرگاہی صلاحیتوں کی عکاس ہے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہے۔


امریکی تجارتی وفد نے وزارت بحری امور کا دورہ کرکے پاکستانی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری بحری امور نے امریکی وفد کو پاکستان کی بندرگاہوں پر سہولیات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بریفنگ دی۔

وزارت بحری امور کے مطابق کراچی پورٹ اس وقت ملک کی 54 فیصد تجارت کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری بحری امور نے بتایا کہ عالمی رینکنگ میں بہتری بندرگاہی سہولیات میں مسلسل سرمایہ کاری اور جدید نظام کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی تجارتی وفد نے وزارت بحری امور کا دورہ کیا اور پاکستانی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری بحری امور نے پاکستان کی بندرگاہوں پر دستیاب جدید سہولیات اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی دلچسپی مستقبل میں بندرگاہی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول سکتی ہے، جو پاکستان کی معیشت اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*