پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی پسند کو بہترین قرار دیا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ کے لئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
گلوکار نے اس پوسٹ میں اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تمہاری پسند پر فخر ہے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہیں سارہ کی پسند پر اسی روز یقین ہوگیا تھا کہ جب اس نے مجھے پسند کیا تھا ۔
اس پوسٹ میں عاطف اسلم نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل اینتھم کے لئے ان کا آؤٹ فٹ بھی ان کی اہلیہ سارہ نے ہی پسند کیا تھا جس کی سب ہی نے بہت تعریف بھی ہے۔
عاطف اسلم نے اپنے اسٹائل کے لئے بھی اپنی بیوی کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی پی ایس ایل اینتھم کی کامیابی کے لئے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔