صومالی بحری قزاقوں کی حراست سے باحفاظت بازیابی: 3 پاکستانی کریو ممبران بوساسو پورٹ پہنچ گئے

صومالی بحری قزاقوں کی حراست سے آزاد کروائے گئے بحری جہاز ‘ایم ٹی آنر 25’ کے کپتان سمیت تینوں پاکستانی کریو ممبران—حسین یوسف، عمران علی اور محمد یاسین—خیریت سے صومالیہ کے بوساسو پورٹ پہنچ گئے ہیں۔ انصار برنی ٹرسٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ تمام پاکستانی انڈونیشین اور سری لنکن ساتھیوں کے ہمراہ پورٹ پر محفوظ مقام پر موجود ہیں۔ ٹرسٹ نے کپتان سے ہونے والی گفتگو کا اسکرین بھی شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ باحفاظت بازیاب ہونے والے تمام افراد کی جلد از جلد وطن واپسی کے لیے مسلسل رابطے اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*