شاہراہ بھٹو کے بہہ جانے کی خبر بے بنیاد ہے، جو حصہ پانی میں نیچے گیا وہ زیر تعمیر تھا، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ بارشوں کے باعث شاہراہ بھٹو بہہ گئی ہے۔


ان کے مطابق، صرف زیرِ تعمیر ملیر سیکشن کا کچا حصہ بارش کے پانی کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ یہ حصہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا تھا اور نہ ہی اسے ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس مقام پر نہ تو کوئی رٹیننگ وال بنائی گئی تھی اور نہ ہی پتھر لگائے گئے تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بھٹو کے وہ حصے جو مکمل ہو چکے ہیں اور ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، شہری معمول کے مطابق استعمال کر رہے ہیں۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے غیر ضروری پروپیگنڈے سے گریز کریں کیونکہ شاہراہ بھٹو ایک بہترین سڑک ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*