
16 جولائی 2025
سکردو – سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کامیابی سے ایئرپورٹ منیجر کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ اس مشق کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں تمام اداروں کی تیاری اور باہمی رابطہ جانچنا تھا۔
چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر نے مشق سے قبل بریفنگ دی جس میں بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر فائیر اینڈ ریسکیو افیسر نے سرکاری مبصر کے طور پر مشق کا مشاہدہ کیا۔
ایئرپورٹ اسٹاف، مسلح افواج، سول اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مشق میں بھرپور شرکت کی۔
مسلح افواج، مقامی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ اداروں کے معزز افسران نے مشق کو بطور مبصر دیکھا۔
ترجمان
