
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی عمارت میں دھماکا خیز مواد کا ڈٹیکٹر اور ہائڈرالک وہیکل بلاکر نہیں، اسپیشل برانچ کی رپورٹ
عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری کی عمارت میں گاڑیوں کے اندر معائنہ کرنے والا سسٹم ، سیکیورٹی لیئر، بنکر یا سیف ہاو¿س بھی نہیں
سٹی کورٹ میں491 سی سی ٹی وی کیمروں سے 299 کیمرے ناکارہ ہیں اور آگ بجھانے کے آلات بھی نہیں موجودہیں
کراچی ( کرائم رپورٹر)سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کی سیکیورٹی آڈٹ میں سپریم کورٹ رجسٹری، اور سٹی کورٹ کی سیکیورٹی کو ناقص قرار دیا گیا ہے سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت اور بہتر کرنے کی سفارش کی ہے۔ سیکیورٹی آڈٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 4 واک تھرو گیٹس میں سے 1 ناکارہ ہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی عمارت میں دھماکا خیز مواد کا ڈٹیکٹر اور ہائڈرالک وہیکل بلاکر نہیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی عمارت میں گاڑیوں کے اندر معائنہ کرنے والا سسٹم بھی نہیں ہے جبکہ عمارت میں دوسری سیکیورٹی لیئر، بنکر یا سیف ہاو¿س بھی نہیں ہے عمارت میں واچ ٹاور بند اور ایمرجنسی اخراج کا پلان موجود نہیں ہے پوری عمارت کی سیکیورٹی کے لیے ایک میٹل ڈٹیکٹر اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے والا ایک شیشہ ہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی سیکیورٹی پر 54 اہلکار تعینات ہیں مگر سیکیورٹی کے انچارج ڈی ایس پی کی پوسٹ خالی ہے اس کے علاوہ سٹی کورٹ کی عمارت میں سیکیورٹی کے 10 واک تھرو گیٹس میں سے 2 ناکارہ ہیں سٹی کورٹ میں ٹرن سائٹ سسٹم، دھماکا دار مادہ کی نشاندہی کرنے والے آلات اور اسٹاپ بیریئر نہیں ہیں سٹی کورٹ میں گاڑیوں کا معائنہ کرنے والا سسٹم، وہیل کلر، خاردار تاریں اور سیکیورٹی پوسٹ بھی نہیں ہے سٹی کورٹ کی پوری عمارت کی سیکیورٹی کے لیے ایک میٹل ڈٹیکٹر موجود ہے۔ سٹی کورٹ میں491 سی سی ٹی وی کیمروں سے 299 کیمرے ناکارہ ہیں اور آگ بجھانے کے آلات بھی نہیں ہیں سٹی کورٹ میں الارم سسٹم، گارڈ روم اور ایمرجنسی ایگزٹ بھی موجود نہیں۔ سٹی کورٹ میں سیکنڈ لیئر سیکیورٹی، فرسٹ ایڈ باکس، ڈاکٹر، ایمبولینس، بنکر یا سیف ہاو¿س موجود نہیں سٹی کورٹ میں سیکیورٹی پر 90 اہلکار تعینات ہیں لیکن سیکیورٹی انچارج ڈی ایس پی کی پوسٹ خالی ہے واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی پولیس ا?فس پر ہونے والے حملے کے بعد وہاں کی سیکیورٹی سے متعلق خرابیاں سامنے آئی تھیں۔