سونے کی قیمت میں 5500 روپے کی بڑی کمی؛ فی تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 79ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 715 روپے کم ہوکر4لاکھ 11ہزار 147 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 4572 ڈالر فی اونس ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*