
پاکستان میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، جہاں فی تولہ سونا 2800 روپے اور 10 گران سونا 2401 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
جمعے کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں بھی نرخ بڑھ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونا کی قیمت 2 ہزار 201 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 46 ہزار 305 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 108 روپے بڑھ کر 6 ہزار 256 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے اضافے سے 5 ہزار 363 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 1.08 ڈالر اضافے کے بعد 57.78 ڈالر ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 15 اکتوبر کو ملک میں چند روز سے جاری رہنے والے اتار چڑھاؤ کے بعد سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار836 روپے پر برقرار رہی جب کہ 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر مستحکم رہا۔
14 اکتوبر کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 572 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز 13 اکتوبر کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے پر آ گئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 71 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے ہوگئی تھی۔
اس سے قبل 12 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہوگئی تھی۔
عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورت حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
