
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4,373 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔ صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے تک جا پہنچی، جبکہ فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی بھی 62 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 965 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
