
کراچی: ملک میں آج بھی کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 4116 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 48 ڈالر اضافے سے 4493 ڈالر کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 7454 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی
