سندھ کے تعلیمی بورڈز میں میگا کرپشن؛ نتائج میں ردوبدل پر اینٹی کرپشن نے تمام بورڈ حکام کو طلب کر لیا

حیدرآباد (29 اپریل 2026): سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بھاری رقوم کے عوض ہزاروں طلبہ کے نتائج تبدیل کیے گئے اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں میگا کرپشن اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے معاملے پر تحقیقات کرنے والی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میرپورخاص کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میرپورخاص نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، نوابشاہ بورڈز حکام کو 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں 90 ہزار طلبا کے نتائج تبدیل کیے گئے جب کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں بھی نتائج میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ تعلیمی بورڈز میں بھی بھاری رقوم لے کر طلبا کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں اور کراچی تعلیمی بورڈ میں بھی بڑے پیمانے پر نتائج میں رد وبدل کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور کنٹرولرز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اپریل کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مزید نئے انکشافات متوقع ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*