
کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)
سندھ فوڈ اتھارٹی کی غفلت کے باعث شہر کے متعدد ہوٹلز, بیکری اور ریسٹورنٹس پر صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے, کراچی کے شہری ناقص اشیاء کے استعمال کے باعث مختلف مسائل میں مبتلاء ہورہے ہیں, سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسران نے شہر کے ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات پر دورے کرنا بھی بند کردئیے ہیں۔ ایک روز قبل نجی میڈیا گروپ کی نشاندہی پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بہادرآباد, چار مینار کے قریب نیو صدا بہار ریسٹورنٹ اور مہک فاسٹ فوڈ اینڈ رول کارنر پر چھاپہ مارا جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئی تھی, ان ریسٹورنٹس میں جہاں کھانے پینے کی اشیاء بنائی جارہی تھیں وہاں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ملے جبکہ حشرات الارض بھی پائے گئے جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے جس کے سبب بیماریاں بھی پھیلتی ہیں۔ واضح رہے کہ نشاندہی پر اس چھاپہ مار ٹیم نے ریسٹورنٹس کے کسی بھی حصے کو سیل نہیں کیا صرف معمولی جرمانہ عائد کیا گیا ہے, جبکہ اطراف کے دیگر ہوٹکز, بیکری اور ریسٹورنٹس کو بغیر بغیر انسپکشن کیے چھوڑ دینے کے معاملے پر شکوک و شبہات بھی سامنے آرہے ہیں, یاد رہے کہ جن مقامات پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے وہ ہوٹلز تاحال اسی گندے ماحول میں اشیاء خردو نوش بنانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر کے ہزاروں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز پر معائنہ ٹیم کا نا پہنچنا بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے,
