سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی ‘نان کسٹم پیڈ’ قرار دے کر ضبط: شرجیل میمن کا کسٹمز حکام سے فوری معذرت اور گاڑی واپسی کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئیں لیکن اس کے باوجود سرکاری گاڑی ضبط کر لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے، گاڑی کو کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمے کیساتھ اس طرح کی نااہلی اور ناقابلِ قبول رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*