
کراچی : سندھ حکومت نے ہولی ویک اور ایسٹر کے دوران امتحانات نہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تا 6 اپریل 2026 تک کوئی پرچہ نہیں لیا جائے گا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیراسماعیل راہو نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسٹر کے پیشِ نظر تعلیمی بورڈز کو 2 تا 6 اپریل تک امتحانات شیڈول نہ کیے جائیں۔
صوبائی وزیراسماعیل راہو نے بتایا کہ یہ فیصلہ سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کے پرنسپل کی خصوصی درخواست پر کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
صوبائی وزیر جامعات کا کہنا ہے کہ جمعرات 2 تا 6 اپریل 2026 تک کوئی پرچہ نہیں لیا جائے گا، ملتوی شدہ یا نئے امتحانات 7 اپریل 2026 بروز منگل سے دوبارہ شروع ہوں گے۔
اسماعیل راہو کا مزید کہنا ہے کہ جن تعلیمی بورڈز نے ٹائم ٹیبل جاری کر رکھا ہے وہ فوری نیا شیڈول جاری کریں، تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز فیصلے پر عمل درآمد کرکے رپورٹ ارسال کریں۔
