سندھ حکومت کا 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی(15 مارچ 2026): حکومتِ سندھ نے یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر 23 مارچ کو پورے صوبہ سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومتِ سندھ کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز اس روز بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو 1940 میں منظور ہونے والی قراردادِ لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علاحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں قومی تقاریب اور سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*