سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو موصول؛ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز فنڈز کی مد میں موصول ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*