داخلی کمزوریاں چھپانے کے لیے کراچی کی تقسیم کی بات کی جا رہی ہے، یہ سندھ ہے کوئی ایم کیو ایم نہیں جو تقسیم در تقسیم ہوتی جائے

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری رؤف احمد ناگوری نے وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی داخلی کمزوریوں اور قیادت کے بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے کراچی کی تقسیم جیسے نان ایشو کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ ایک وحدت ہے جسے ایم کیو ایم کی طرح تقسیم نہیں کیا جا سکتا، جبکہ سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد آئین کے تحت عوامی نمائندہ ایوان کا قانونی استحقاق ہے۔ رؤف ناگوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا مطالبہ عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے اور سندھ میں مقیم لاکھوں اردو بولنے والے ایسے کسی مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*