حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر  ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*