
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا ڈیزائن ڈھائی سال بعد کنٹریکٹر کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
ریڈ لائن لاٹ ٹو کا دفتر سیل کرنے کے خلاف کنٹریکٹرنے عدالت میں درخواست دائر کردی۔
عدالت نے سائٹ کا دورہ کرنے کے لیے ناظر مقرر کردیا اور ناظر کو مشینری کی فہرست تیار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے کہا کہ ناظرسندھ ہائیکورٹ کی فیس درخواست گزار ادا کرے گا جب کہ عدالت نے سائٹ فوری ڈی سیل کرنے کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے ٹرانس کراچی، سندھ حکومت، مختیارکار، پولیس اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو نوٹس جاری کرکے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
