
حب ندی میں ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تھا، تینوں نوجوان حب ندی سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔
تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت 18 سال کے ادیب، 20 سال کے حذیفہ اور 21 سال کے حارث کے نام سے ہوئی ہے۔
