
کراچی (3 اکتوبر 2026): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2027 سے روزانہ 100 ملین گیلن پانی شہر میں آئے گا۔
ہارون آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ چند سال پہلے یہ جگہ بیابان تھی یہاں سی قسم کی ٹریٹمنٹ نہیں تھی، جنوری 2027 سے روزانہ 100 ملین گیلن پانی شہر میں آئے گا، وفاق نے کہا تھا کہ 50 فیصد وہ دے گا اور 50 فیصد صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج اس پراجیکٹ کی 100 فیصد فنڈنگ صوبائی حکومت نے فراہم کی، ہمیں کراچی میں 125 کلو میٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے، اس منصوبے کی وجہ سے سب سے اہم سنگ میل عبور کریں گے، اس پانی کو ری سائیکل کر کے صنعتی زون میں فعال بنائیں گے۔
ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا بانی کہنے والوں کے دور میں ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں بنا، وہ کہتے تھے کہ ہم نے کراچی میں 300 ارب روپے خرچ کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے شہر کراچی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے فیز میں گٹر باغیچا میں سیوریج ٹریٹمنٹ کیا جائے گا۔
