جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے رن وے 07L/25R کی پی کیو سی تعمیر ایک ماہ قبل مکمل – اہم سنگِ میل عبور

ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، کراچی

06 اگست 2025

کراچی – پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے مرکزی رن وے 07L/25R پر پیومنٹ کوالٹی کنکریٹ (پی کیو سی) کے تعمیراتی کام مقررہ مدت سے ایک ماہ قبل مکمل کر لیے ہیں، جو کہ ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔

دسمبر 2024 کے آخر میں شروع ہونے والے ان کاموں کو جدید سلیپ فارم پیونگ ٹیکنالوجی کے تحت دن رات کی شفٹوں میں انجام دیا گیا، تاکہ رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ساتھ ہی، نیا ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم جس میں بین الاقوامی معیار کے لائٹس، سائن بورڈز، کیبلز اور دیگر آلات شامل ہیں، مکمل طور پر موصول ہو چکا ہے اور انسٹالیشن کے مراحل میں ہے۔

رن وے کی سینٹر لائن پینٹنگ اور ٹیکسی وے مارکنگ جیسے باقی ماندہ کام بھی جاری ہیں، اور پروجیکٹ کی تکمیل کی جانب یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

ترجمان

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*