عادل کی نیٹ ورتھ تقریباً 1600 کروڑ روپے یا 1.3 بلین ڈالرز ہے۔

بھارتی ٹینس کی لیجنڈ اور ہمیشہ اپنی زندگی اور کامیابیوں کے لیے خبروں میں رہنے والی ثانیہ مرزا کے دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل سجان کے خاص تعلق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
عادل سجان کون ہیں؟
عادل سجان دبئی کے مشہور بزنس گروپ، ‘دانوب گروپ’ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ یہ کمپنی ان کے والد رضوان سجان نے قائم کی تھی۔ عادل کی نیٹ ورتھ تقریباً 1600 کروڑ روپے یا 1.3 بلین ڈالرز ہے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ان کے پاس فیراری، بینٹلی، اور لمبورگینی جیسی شاندار گاڑیاں ہیں۔
ثانیہ مرزا اور عادل سجان کے درمیان ایک خاص تعلق ہے۔ عادل کی کمپنی، ‘دانوب ہومز’ نے ثانیہ کے دبئی ولا کو ڈیزائن کیا۔
ثانیہ نے کہا تھا کہ ‘دانوب ہومز’ نے ان کے آؤٹ ڈور اسپیسز کو ان کے لیے خاص جگہوں میں بدل دیا ہے، جیسے بچوں کے کھیلنے کی جگہ، انٹرٹینمنٹ ایریاز، اور ‘می ٹائم’ کے لیے بہترین کارنرز کا انتخاب کیا۔
عادل سجان کھیلوں سے بھی گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ ان کی کمپنی دبئی میں ہونے والے کئی ٹینس ایونٹس کو اسپانسر کرتی ہے۔ وہ بین الاقوامی ٹینس اسٹارز جیسے پاؤلا بڈوسا کے ساتھ بھی نظر آتے ہیں۔
عادل سجان کا بالی ووڈ کے ساتھ بھی گہرا تعلق ہے۔ ان کی کمپنی نے دبئی میں فلم فیئر ایوارڈز اسپانسر کیے ہیں۔ وہ رنویر سنگھ اور آیوشمان کھرانہ جیسے اسٹارز کے ساتھ بھی دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا تقریباً 216 کروڑ روپے اثاثوں کی مالک ہیں اور ان کا شمار دنیا کی سب سے مشہور بھارتی ایتھلیٹ میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سالوں میں انہیں ارجن ایوارڈ، پدم شری، اور پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد اور دبئی میں عالیشان محل جیسے گھر کی مالک ہیں۔ ثانیہ مرزا کے حیدرآباد میں موجود گھر کی قیمت 13 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی۔ اس کے علاوہ ثانیہ کے پاس کئی مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔
ثانیہ کی لگژری کار کلیکشن میں ایک BMW- 7 سیریز( جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے)، ایک رینج روور Evoque جس کی قیمت 72 لاکھ بھارتی روپے سے زائد اور ایک Jaguar XE جس کی قیمت 46 لاکھ بھارتی روپے سے زائد ہے۔
چونکہ ثانیہ مرزا بھارت اور دبئی میں اپنے نام سے ٹینس اکیڈمی بھی چلا رہی ہیں، یہاں وہ ٹینس سیکھنے والوں سے 20 ہزار سے 75 ہزار تک فیس وصول کرتی ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ ثانیہ مرزا کئی بڑے برانڈز سے بھی وابستہ ہیں، جن میں چاکلیٹ پراڈکٹ ہرشیز، ایشین پینٹس، اور ڈینیوب پراپرٹیز شامل ہیں۔
ثانیہ ہر برانڈ سے کولابریشن کے لیے تقریباً 60 سے 70 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں، اور یہاؓں سے وہ سالانہ تقریباً 25 کروڑ روپے کماتی ہیں۔
خیال رہے کہ2024 میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
ان کی علیحدگی کے بعد، شعیب ملک نے پاکستانی ٹی وی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی، شعیب ملک کی نیٹ ورتھ 211 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، جو عادل سجان کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
ثانیہ مرزا اور عادل سجان کے تعلق نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، اور یہ بات واضح ہے کہ یہ دونوں اپنی اپنی فیلڈز میں کامیاب اور متاثر کن شخصیات ہیں۔
