
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی حملے کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ہائیڈرو پراجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور خطر ناک ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، بھارت کی غلط فہمی کو دور کر دیا جائےگا، پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔
