بچی اغوا کا ڈرامہ، شوہر لاعلم

خاتون کا اعتراف جرم، عارضی طور پر بچی دینے والی خاتون کی دھمکیوں کے بعد ڈرامہ کیا، عینی بیگم

عینی اپنے شوہر کی دوسری بیوی، شاہد سے ماں بننے کا جھوٹ بولا، سابق کرائے دار خاتون سے بچی حاصل کی

کرائے دار خاتون نے اپنے ہونے والے شوہر سے بچی کو چھپایا ہوا تھا، بعد میں امبرین نے بچی واپس لے لی

عینی بیگم نے شوہر کو فون کرکے روبی موڑ بلایا کہ بچی کو ڈاکو چھین کرلے گئے، پولیس تفتیش نے سارا بھید کھول دیا

کراچی( کرائم رپورٹر)عینی بیگم کے شوہر شاہد نے بتایا کہ 11 روز قبل بیوی عینی نے فون کال کر کے بتایا کہ اس کی طبعیت خراب ہے اور آپ رقم کا بندوبست کرلو اور کچھ گھنٹے کے بعد دوبارہ بیوی عینی نے بتایا کہ بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور ہم گھر آگئے ہیں جس کے بعد میں گھر پہنچا اور بچی کو دیکھ کر میں خوش ہوگیا، دوسرے دن بازار جا کر بچی کے لیے کپڑے اور دیگر سامان خریدا، تقریباً 10 سے 11 بجے نومولود بچی میرے گھر میں رہی، منگل کو بچی گھر میں موجود تھی اور بچی کو دیکھ کر گھر سے کام پر نکل گیا تو سوا بارہ بجے کے قریب بیوی عینی کا فون آیا کہ فوراً روبی موڑ آجاوہماری جان کو خطرہ ہے اور جب میں روبی موڑ پہنچا تو بیوی رو رہی تھی اور بتایا کہ دو نامعلوم ملزمان بچی چھین کر فرار ہوگئے ہیںانہوں نے بتایا کہ بچی کو تلاش کیا اور کچھ سمجھ نہیں آیا تو پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کے ہمراہ جگہ جگہ بچی کو تلاش کرتا رہا اور اس کے بعد ہم گھر چلے گئے، صبح تک بیوی نے مجھے کچھ نہیں بتایا، بدھ کی صبح ایس ایچ او مدینہ کالونی کا فون آیا اور انھوں نے پوچھا کہ بچی کہاں پیدا ہوئی تھی تو جیسا بیوی نے مجھے بتایا کہ ویسے ہی میں نے ایس ایچ او کو بتایا کہ بچی گھر میں ہی پیدا ہوئی ہے اور پھر ایس ایچ او نے پوچھا کہ جب بچی پیدا ہوئی تو ماں کے پاس کون موجود تھا تو میں نے بتایا کہ ساس موجود تھی جس پر ایس ایچ او نے بتایا کہ میں آپ کے گھر آرہا ہوں اور جب میں اپنے ساس سسر کے گھر پہنچا اور انہیں بتایا کہ پولیس آپ لوگوں سے تفتیش کرنے آرہی ہے تو ساس اور سسر میرے سامنے پھٹ پڑے اور انھوں نے ساری حقیقت بتا دی بچی کسی اور کی تھی اور ہم نے گود لی تھی۔شوہر شاہد نے بتایا کہ سارا واقعہ بیوی اور ساس کے علم میں تھا، میں اور سسر معاملے سے لاعلم تھے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر روزانہ آیا کرتے تھے اور بیوی بتاتی تھی اس کی طبیعت خراب ہے تو اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا کرتا تھاعینی بیگم نے بتایا کہ چند روز قبل امبرین کا نکاح ہونے والا تھا اور نکاح سے پہلے امبرین سے فون کال کرکے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہے، میرے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے تو میں نے امبرین سے کہا کہ یہ بچی میری گود میں ڈال دو تو امبرین نے رضا مندی ظاہر کر دی اور بچی میری گود میں ڈال دی تھی، گزشتہ 4 روز سے امبرین مجھے مسلسل پریشان کر رہی تھی اور بچی کی واپسی کا مطالبہ کر رہی تھی آپ کے گھر پولیس رینجرز آئے گی تمہیں، تمارے میاں اور بچوں کو لیکر جائے گی جس پر میں نے امبرین سے کہا ایسا نہ کرو تو امبرین نے کہا میں ایسے ہی کروں گی اور امبرین نے ایک دن کے لیے مجھ سے بچی واپس لی اور اس کے بعد سے میں مسلسل امبرین کو فون کر رہی تھی اور امبرین میرا فون نہیں اٹھا رہی تھی۔عینی بیگم نے بتایا کہ امبرین جس شخص سے نکاح کر رہی تھی اس شخص سے امبرین یہ بات چھپائی تھی کہ اس کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور امبرین کا رشتہ جس خاتون نے کروایا تھا امبرین نے یہ بات اس خاتون سے بھی چھپائی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ امبرین کی عزت بچانے کے لیے انھوں نے بچی گود لی اور اپنے شوہر سے جھوٹ بول کر غلطی کی۔عینی بیگم نے بتایا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ امبرین کا تیسرا نکاح تھا، امبرین نے ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا مجھے نہیں معلوم، جس دن امبرین کا نکاح ہوا تھا اسی دن بچی کی ولادت ہوئی تھی۔ امبرین نے بچی واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بچی واپس تمہارے پاس پہنچ جائے گی اس لیے میں نے جھوٹا ڈراما رچایا جو کہ میری غلطی تھی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*