بنوں میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک 

بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز اور قومی وقار کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز کی نمازِ جنازہ مانسہرہ جبکہ سپاہی کرامت کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، جس میں سینئر فوجی افسران، علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ان بہادر جوانوں نے وطن کی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس پر پوری قوم ان کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*