
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کے اجلاس میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے اراکین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے، جس کے باعث ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین نے میئر کراچی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس کے بعد اجلاس میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے میئر کراچی نے اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کردیا اور خود بھی ایوان سے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وقفے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا۔
