بارش کے باعث سڑک بیٹھ جانے سے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانیوالی سڑک بند

کراچی: گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے باعث سڑک بیٹھ جانے سے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانی والے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری قبرستان کے سامنے سرشاہ سلیمان روڈ پر تین سے چار فٹ گہرا گڑھا پڑ جانے سے روڈ بیٹھ گیا، علاقہ پولیس نے موبائلز لگا کر عیسیٰ نگری روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔


سرشاہ سلیمان روڈ عیسیٰ نگری سے لیاقت آباد جاتے ہوئے غریب آباد کے قریب کوسٹر بھی گڑھے میں پھنس گئی جس کو نکالنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے

لیاقت آباد سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ٹریفک کو دو سمتوں میں چلایا جا رہا ہے جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ شب 8 بجے سے صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے جبکہ شہر کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*