ایک دن میں سونا 43 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 436 ڈالرز کم ہو کر 4250 ڈالرز فی اونس ہو گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 883 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 436 ڈالرز کم ہو کر 4250 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

سونے کے بھاؤ میں یہ کسی ایک دن کی سب سے بڑی کمی ہے، فی تولہ سونے کا بھاؤ اپنی بلند ترین سطح سے سوا لاکھ روپے گر چکا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*