ایم ڈی کیٹ میں وی سی سکھر آئی بی اے کی بیٹی کے 171 نمبرز کی خبریں بے بنیاد

سکھر: سوشل میڈیا پر وائس چانسلر سکھر آئی بی اے کی بیٹی کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 171 مارکس حاصل کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں وائس چانسلر سکھر آئی بی اے کی بیٹی کے 171 نمبر حاصل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ثابت ہو گئیں۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کی جانب سے جاری کردہ رسمی نتائج اور ریکارڈ کے تحت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی بیٹی بینظیر آصف شیخ نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 180 میں سے 157 نمبر حاصل کیے ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر آصف احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات انتہائی شفافیت کے ساتھ منعقد کروائے گئے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کے مارکس کے حوالے سے محض بے بنیاد اور من گھڑت افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں۔

اس سے قبل سکھر میں آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر آصف احمد شیخ نے میڈیا بریفنگ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج سے متعلق تفصیلات بتائی تھیں۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ انتہائی شفافیت کے ساتھ منعقد کیے گئے، جبکہ گزشتہ رات ویب سائٹ پر نتائج جاری کردیئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ سیبا ٹیسٹ سروسز گزشتہ 3 سال سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کر رہی ہے اور سال 2026 کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

آصف احمد شیخ نے بتایا تھا آئی بی اے یونیورسٹی کی پوری ٹیم کی کاوشوں سے نتائج جاری کیے گئے، تمام امیدواروں کی ایک ایک کاپی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ چیک کی گئی اور تمام انسر کیز درست تھیں، کسی قسم کی کوئی غلطی نہیں تھی۔

ائس چانسلر کے مطابق کہ ملک بھر سے 33 ہزار سے زائد امیدوار ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے کامیاب امیدواروں کی تعداد 16 ہزار 507 رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ڈی ایس کے لیے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 19 ہزار 323 ہے، جبکہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 14 ہزار 13 امیدوار فیل ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*