ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہانگژو(3 اکتوبر 2026): ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ہانگژو میں کھیلے گئے ایشین گیمز کے سنسنی خیز کرکٹ فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جس کے بعد بھارت کو گولڈ اور پاکستان کو سلور میڈل ملا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ایشین گیمز میں ایک بھی گولڈ میڈل نہ جیت سکا۔

میچ کا احوال کچھ یوں رہا کہ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

اننگز کے دوران بھارتی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا، جہاں ابھیشیک شرما 61 اور تلک ورما 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستانی باؤلرز کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تاہم، فیلڈنگ کے شعبے میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور گرین شرٹس نے اننگز کے دوران 5 آسان کیچز چھوڑے اور رن آؤٹ کے 2 سنہری مواقع بھی گنوائے، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔

جوابی ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 192 رنز بنا سکی۔ حسن نواز کی 96 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ دیگر بیٹرز میں صائم 29، معاذ 23، فرحان 10، عبدالصمد 9 اور عثمان 3 رنز بنا سکے۔ اس طرح بھارت نے فائنل معرکہ سر کر کے ایشین گیمز کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ٹاس کے اس اہم موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی طور پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ فائنل جیسے اس بڑے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*