ایشیاکپ میں ڈیڈ لاک برقرار: پی سی بی نے پاکستان کو یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے سے روک دیا

دبئی: ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے ، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*