ایس بی سی اے نے ناقابل رہائش عمارتوں کی فہرست جاری کر دی،578 عمارتیں مخدوش قرار

کراچی میں کھارادر کے علاقے میں مخدوش عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرنے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنکل کمیٹی برائے مخدوش عمارت نے مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 578 عمارتوں کو ناقابل رہائش قرار کر دیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں ضلع جنوبی میں واقع ہیں جن کی تعداد 456 ہے، ضلع وسطی کی 66 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔ ضلع کیماڑی میں ناقابل رہائش عمارتوں کی تعداد 23 ہے۔

ضلع کورنگی اور ضلع شرقی میں مخدوش عمارتوں کی تعداد 14 اور 13 ہے جبکہ ضلع ملیر میں مخدوش عمارتوں کی تعداد 4 ضلع غربی میں مخدوش عمارتوں کی تعداد صرف 2 ہے۔

دوسری طرف ایس بی سی اے کی طرف سے تاحال مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کے اقدامات نہیں کئے گئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*