انڈونیشیا میں ایک ایسا قبیلہ پایا جاتا ہے جہاں لوگ اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد ان کی لاشیں گھروں میں رکھتے اور ان کی خدمت کرتے ہیں۔
انڈونیشیا میں اس روایت کے ماننے والے اپنے پیاروں کو موت کے بعد ان کی لاش کو ایک کمرے میں لٹا دیتےہیں اور اہلخانہ کی روزمرہ کی زندگی معمول کے مطابق جاری رہتی ہے۔
گھر میں بعض اوقات ایک نہیں کئی کئی لاشیں پڑی ہوتی ہیں لیکن اہلخانہ ان کے درمیان بلاخوف وخطر نارمل طریقے سے زندگی گزارتے ہیں، خاندان کے تمام افراد لاش کی خدمت کرتے ہیں اور میتوں کو روز تازہ اور گرم کھانا دیا جاتا ہے، ان کو نہلایا بھی جاتا ہے اور کپڑے بھی تبدیل کیے جاتے ہیں۔
اس روایت کے پاسدار لوگوں کو جب یقین آجاتا ہے کہ مذکورہ شخص (لاش) کی موت کا صحیح وقت آگیا ہے تو وہ اس کی لاش کی بڑے دھوم دھام سے آخری رسومات ادا کرتے ہیں۔