
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ہفتے سے اب تک ایران پر حملوں میں شہادتوں کی تعداد 555 ہوگئی۔
اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی صوبے یزد اور فارس پر حملے کیے گئے۔
ایرانی حکام کا بتانا ہے کہ گزشتہ دو دن کے دوران یزد میں امریکی و اسرائیلی حملوں میں 27 افراد شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق صوبے فارس میں امریکا واسرائیل حملوں میں35 افراد شہید ہوئے۔
