الیکٹرونکس فیکٹری میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

صوبائی داراحکومت لاہور میں الیکٹرونکس فیکٹری میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام 5 بجے الیکٹرونکس فیکٹری میں   آگ لگی تھی تاہم اب14 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ فریج بنانے والے یونٹ میں لگی تھی، آگ کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا خام مال سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں  ریسکیو کی 18گاڑیوں اور 55 فائر فائٹرز نے حصہ لیا ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ فیکٹری کا 60 سالہ مینیجر سرفراز دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی  سیالکوٹ میں سگریٹ کے باعث  گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

  آتشزدگی کے باعث 2 بھائی جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی متاثر ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم اور علی رضا شامل ہیں جبکہ چاروں زخمیوں کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*