اقلیتوں کے قومی دن پر نادرا نے 4 اگست سے 11 اگست تک خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

نادرا نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر 4 اگست سے 11 اگست 2025 تک ایک ہفتے پر مشتمل خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک میں اقلیتی برادریوں کو قومی ڈیٹا بیس میں مکمل طور پر شامل کرنا ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی شہری بھی ملک کے دیگر شہریوں کی طرح مساوی حقوق کے حقدار ہیں۔ اس خصوصی مہم کے دوران نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز مختلف علاقوں میں جائیں گی تاکہ اقلیتی برادری کو شناختی دستاویزات کے اجراء یا تجدید کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکے.

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*