اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پانچویں برسی منا رہی ہے

پاکستان کو ناقابلِ تسخیر اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان اور محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اس دنیا سے رخصت ہوئے آج 5 برس بیت گئے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپریل 1936ء میں بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے اور 1952ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی دن رات رہنمائی اور غیر معمولی خدمات کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، جس سے خطے میں دفاعی توازن قائم ہوا۔ ملکی دفاع کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشانِ امتیاز سمیت تین صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اگرچہ ان کی زندگی کا آخری حصہ کچھ پابندیوں اور تنازعات کی زد میں رہا، تاہم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کا کردار ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ معروف ایٹمی سائنسدان 10 اکتوبر 2021ء کو انتقال کر گئے تھے اور انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*