اسلام آباد اور راولپنڈی جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے

اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے لیے ایرانی وزیرخارجہ کی سربراہی میں وفد کی آمد کی خبروں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ایران اور امریکا مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کے لیے ایرانی وفد کی آمد کی خبروں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخلہ بدستور بند ہے اور پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے اس سے امریکا اور ایران کے مذاکرات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع سرکاری اور دیگر دفاتر بند رکھنے اور کام گھروں سے کرنے کی ہدایات جاری کردی تھیں اور اسی طرح ریڈزون میں ٹرانسپورٹ بھی محدود کردی تھی۔
