اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا دعویٰ

ابوظبی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں ان کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اماراتی وزارت خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر دونوں نے ہی اس دورے سے متعلق خبر پر فی الحال کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ امارات اور اماراتی صدر سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس وقت متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس کی باضابطہ تردید کی گئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*