اسرائیل میں ایران کے میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد افراد زخمی

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں ایران کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ہوئی ہے اور میزائل حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایران کے حملے میں تل ابیب میں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوئیں اور اسرائیلی حکام نے بھی 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بییامین نیتن یاہو کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا اگر بچوں کا قاتل مجرم زندہ ہے تو اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے قتل کریں گے۔

پاسدران انقلاب نے 10 میزائل اور ڈرونز سے متحدہ عرب امارات میں امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*