آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ کوئی دفتری ریکارڈ جل گیا ہے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ کی اصل وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور چیف فائر آفیسر کو تمام تر پہلوؤں کا جائز لینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ دفتری ریکارڈ سے متعلق اٹھنے والے سوالات پر وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس آنے والی فائلیں دستخط کے بعد فوری طور پر متعلقہ شعبوں کے افسران تک منتقل کر دی جاتی ہیں، اس لیے بلاجواز الزامات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ آج صبح کے ایم سی ہیڈ آفس میں میئر دفتر سے متصل کچن میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے دفتری سامان کو نقصان پہنچا، تاہم اب واقعے کے تمام فنی و انتظامی پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*