آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیاں تباہ کر دیں

پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا

پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کے لیے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*