
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد کی اپیل پر عالمی سطح پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جہاں امریکا کے قریبی معاشی اتحادی جاپان اور آسٹریلیا نے خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے؛ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی حکمران جماعت نے واضح کیا ہے کہ جب تک صورتحال انتہائی سنگین نہیں ہو جاتی وہ اپنی بحری فوج نہیں بھیجیں گے، جبکہ آسٹریلوی حکام نے بھی مشرقِ وسطیٰ کے اس مشن کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے مطالبے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے صرف "تعمیری کردار” ادا کرنے کی حد تک بات کی ہے، جبکہ جنوبی کوریا تاحال صورتحال کا جائزہ لینے تک محدود ہے اور فرانس پہلے ہی اس فوجی اقدام سے دوری کا اعلان کر چکا ہے، جس کے باعث امریکا آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی کوششوں میں فی الوقت تنہا نظر آ رہا ہے۔
