
ایران کی جانب سے تمام تجارتی بحری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے فیصلے کے فوراً بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ گئی ہیں؛ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت میں 11.17 فیصد کی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی نئی قیمت 83.52 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ سے سپلائی کی بحالی نے توانائی کے بحران کے خدشات کو کم کر دیا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید استحکام کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
